اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لندن میں اسلامی انسانی حقوق کمیشن نے امریکی صدر کو رواں سال کے دوران اسلامو فوبیا کی علامت قرار دیا ہے۔
اسلامی انسانی حقوق کمیشن لندن اپنے سالانہ اجلاس میں اسلام کے خلاف سب سے نفرت اور تعصب کا اظہار کرنے والے شخص کو دنیا کے سامنے متعارف کراتا ہے۔
مذکورہ کمیشن نے گزشتہ سال بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو دنیا میں اسلاموفوبیا کا سمبل قرار دیا تھا جو اپنی الیکشن کمپین کے دوران مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت سنبھالتے ہی ایک ایسا متعصبانہ آرڈی نینس جاری کیا تھا جس کے تحت چھے مسلمان ملکوں کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
امریکی صدر کے اس فیصلے کی عالمی سطح پر مخالفت کی گئی اور اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
اسی دوران اطلاعات ہیں کہ ہزاروں مسلمانوں، شہری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنوں نے لندن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے حکومت برطانیہ سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو لندن آنے کی اجازت نہ دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲